Broken heart poetry in Urdu beautifully expresses the deep sorrow, heartbreak, and emotional pain of lost love. These touching poetry lines capture the feelings of betrayal, loneliness, and unfulfilled love, making them relatable for those who have experienced heartbreak. If you are going through emotional pain, this Broken Heart Poetry in Urdu will comfort you and help express your feelings. Read and share these soulful verses to heal a broken heart.

Broken Heart Poetry in Urdu – Heart Touching Shayari of Pain and Love

تم جاؤ بڑے شوق سے منہ موڑ کے جاؤ
افسوس نہیں دل کو مرے توڑ کے جاؤ
حسن والے جب توڑتے ہیں دِل کسی کا
بڑی سادگی سے کہتے ہیں مجبور تھے ہم
آئینے اور دل کا ایک ہی فسانہ ہے
انجام دونوں کا ٹوٹ کر بکھر جانا ہے
ایک روز آئے گا کوئی فرصت لے کر
ایک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی
کہاں سے لاؤں ہر روز اک نیا دل
توڑنے والوں نے تو تماشہ بنا رکھا ہے
مبارک ہو! آپ کی جھوٹی محبّت نے
ہنستے ہوۓ انسان کی زندگی اجاڑ کر رکھ دی
وہ کچھ توڑنے کی خواہش میں
میرے دِل کا انتخاب کربیٹھے
شام ہوتے ہی چراغ کو بُجھا دیتا ہوں
دل ہی کافی ہے تیری یاد میں جلنے کے لیے
آخر کیوں نہ سزا ملتی ہمیں محبت کی
ہم نے بھی بہت دِل توڑے ہیں تیری خاطر
مرگئے ہم کھلی رہی آنکھیں
یہ ہمارے انتظار کی حد تھی
تیری تلاش میں میرا وجود ہی نہ رہا
تباہ کر گی میری ہستی کو آرزو تیری
اب اس مقام پر میرا جنون آجاے
تجھے جو منہ سے پکاروں تو خون آجاے
وہ اپنا جنازہ خود پڑھتے ہیں
جنہیں موت سے پہلے محبّت مار دیتی ہے
روز ایک نئی تکلیف روز ایک نیا غم
نہ جانے کب اعلان ہوگا کہ مر گئے ہم
چبھ گییں سینے میں ٹوٹی خواہشوں کی کرچیاں
کیا لکھوں دل ٹوٹنے کا حادثہ کیسے ہوا
ظرف ظرف کی بات ہے
جناب کوئی کہہ گیا کوئی سہہ گیا
کہا تھا نہ بھول جاؤ گے مجھے میری
اس بات پر اکثر لڑا کرتے تھے تم
دنیا کا ہر تعلق ایک غلامی ہے آپ
جتنے زیادہ تنہا ہے اتنے ہی آزاد ہے
اس کے تلخ رویے کا ستایا ہوا شخص
گھر کے ہر فرد سے بیکار میں لڑتا ہے
دل بہت کرتا ہے ہنسنے کا
لیکن کسی کی کمی رولا دیتی ہے
یوں جلاتے ہو جیسے ثواب ملتا ہے
دل ہے میرا کسی دربار کا چراغ تو نہیں
وہ رفوگر بھی کہاں تک کرے محنت مجھ پر
زخم اک سلتانہیں دوسرا لگ جاتا ہے
میں برا کیسے ہوگیا صاحب؟
درد لکھتا ہوں کسی کو دیتا تو نہیں
کیوں کسی اور کو دکھ درد سناؤں اپنے
اپنی آنکھوں سے بھی میں زخم چھپاؤں اپنے
اور کتنی اداکاری کروں میں
خون لگتا ہے مسکرانے میں
کبھی خود کو میری جگہ رکھ۔۔۔
تجھے ترس نہ آئے تو چھوڑ جانا
مجھے بھی آتے ہیں انداز دل توڑنے والے
ہر دل میں خدا بستا ہے یہ سوچ کے چپ ہوں
محبت جھوٹی نہیں تھی تم سے
گواہ ہے ہر نماز کی دعا ۔۔۔
میں کتنے ٹکڑوں میں ٹوٹی
مرشد کوئی جانے نہ ۔۔؟
ابھی تم نے تمہارے بن
ہماری حالت دیکھی نہیں

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here